الفا گائیڈ
الفا بائبل کالج سے متعلق تمام سوالات کے جوابات کیلئے الفا گائیڈ آپ کا معاون ہے
اے بی سی ایک آن لائن کالج ہے جس میں آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل فون، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر سٹڈی کرتے ہیں۔ داخلے کے بعد آپ کا ایک سٹوڈنٹ اکاؤنٹ ہماری ویب سائٹ پر بن جاتا ہے جس تک رسائی آپ ایک یوزر نیم (Username) اور پاسورڈ (Password) کے ذریعے کرتے ہیں جس کا اندراج آپ کورس کے داخلہ فارم میں کرتے ہیں۔
ایک بار داخلہ ہوجانے کے بعد آپ ہماری ویب سائٹ www.alphabiblecollege.org پر جاتے ہیں اور سٹوڈنٹ ایریا (Student Area) یا لاگ ان (Log In) کے بٹن پر کلک کرکے اپنے سٹوڈنٹ اکاؤنٹ میں داخل ہوتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ میں آپ کا کورس موجود ہوتا ہے ۔تمام کورس آسان اردو زبان میں ترتیب دئیے گئے ہیں۔
اس کے بعد آپ اپنے کورس پر کلک کرتے ہیں تو آپ کا کورس کھل جاتا ہے اور تمام اسباق ترتیب کے ساتھ آپ کی سکرین پر ظاہر ہوجاتے ہیں جو کہ لاک (Lock) ہوتے ہیں ۔ کورس کے عین اوپر انگریزی حروف میں Get Started لکھا ہوتا ہے اس پر کلک کرتے ہی خود کار طریقے سے آپ کا پہلا سبق آپ کے سامنے کھل جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ضروری ہدایات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔
ہر سبق کے ساتھ اس کی مشق جو کہ معروضی طرز کی ہوتی ہے ، دی جاتی ہے۔ جب آپ اپنا سبق اچھی طرح یاد کر لیں تو سبق کے نیچے Take Quiz کے بٹن پر کلک کرتے ہی آپ کے سامنے اس سبق سے متعلقہ مشق آجائے گی۔ مشق میں سبق سے متعلقہ مختلف سوالات پوچھے جاتے ہیں اور ہر سوال کے ساتھ دو سے چار ممکنہ جوابات فراہم کیے جاتے ہیں ۔ آپ نے درس جواب پر کلک کرنا ہوتا ہے اور اس طرح تمام سوالات کے جوابات دینے ہوتے ہیں۔
مشق مکمل ہوتے ہی آپ کے اس سبق کا نتیجہ آپ کی سکرین پر آجائے گا اور ہمارے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں بھی ریکارڈ ہوجائے گا۔ کورس کے اختتام پر آپ کے تمام اسباق کے نتائج کو جمع کیا جاتا ہے اور آپ کی سند پر بطور کارکردگی درج کیا جاتا ہے۔
ایک سبق مکمل کرنے کے بعد اگلا سبق چوبیس گھنٹوں بعد ان لاک (Unlock) ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت اپنا سبق حل کرسکتے ہیں۔ اور ہر چوبیس گھنٹے بعد آپ کا اگلا سبق آپ کو مل جاتا ہے۔ ناغہ کی صورت میں آپ کے اسباق جمع ہوتے رہتے ہیں۔
ایک کورس کے تمام اسباق دئیے گئے وقت پر مکمل کرنے پر کالج آپ کو آپ کی سند بذریعہ ڈاک آپ کے فراہم کیے گئے پتہ پر ارسال کرتا ہے۔
الفا بائبل کالج ایک آن لائن بائبل کالج ہے لہذا، آپ کے پاس انٹرنیٹ اور موبائبل فون، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کا ہونا لازمی ہے۔ آپ جس کورس میں بھی داخلہ لینا چاہتے ہیں اس کورس کی تفصیلات و داخلہ فارم فراہم کیا جاتاہے۔ تفصیل پڑھنے کے بعد داخلہ فارم پر کلک کریں اور فارم پُر کرکے جمع کروائیں ۔ آپ کا داخلہ فارم کالج انتظامیہ کو موصول ہوجائے گا۔
سب سے پہلے سٹوڈنٹ اپنے لیے کورس کا انتخاب کرتا ہے۔
اس کے بعد کورس کی فیس ادا کرتا اور ادارہ ہذا سے فیس کی وصولی کی تصدیق کرتا ہے۔
اس کے بعد، ادارہ ہذا سٹوڈنٹ سے مندرجہ ذیل معلومات مانگتا ہے:
سٹوڈنٹ کا نام
والد/شوہر کا نام
تاریخ پیدایش
شہر کا نام
تعلیم
شعبہ/پیشہ
کورس
فون نمبر
ای میل ایڈریس
مندرجہ بالا معلومات سے سٹوڈنٹ کا رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد سٹوڈنٹ کو ایڈمیشن فارم کا لنک بھیجا جاتا ہے جس کو آن لائن پُر کرنے کے بعد سٹوڈنٹ کا داخلہ ہوجاتا ہے۔ اس سارے عمل میں 2 سے 24 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔
سٹوڈنٹ اپنی فیس مندرجہ ذیل ذرائع سے ادا کرسکتا ہے:
ایزی پیسہ
جیز کیش
بنک
۔Jazzcash۔
۔Easypaisa۔
۔Bank۔
اگر سٹوڈنٹ نے الفا بائبل کالج سے اپنا کورس مکمل کرلیا ہوتو کورس کے مکمل ہوتے ہی کالج انتظامیہ کی جانب سے سٹوڈنٹ سے رابطہ کرکے اسے مطلع کیا جاتا ہے۔ سٹوڈنٹ خود بھی اپنے کورس کی تکمیل کے بعد کالج انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنے سرٹیفکیٹ کے اجراح کی درخواست کرسکتا ہے۔ سرٹیفکیٹ اور ڈاک کے اخراجات اضافی ادا کرنا لازمی ہے ۔ تمام سرٹیفکیٹ کی فیس کورس کی رجسٹریشن فیس کے علاوہ اور مختلف ہے۔
الفا بائبل کالج(ABC) سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹ ، ڈپلومہ یا ڈگری مختلف قدرواہمیت کی حامل ہوسکتی ہے جس کا انحصار طالبعلم کی بلاہٹ اور نعمت پر ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تو یہ سند ہوتی ہے کہ طالبعلم نے ادارہ ہذا سے بنیادی (سرٹیفکیٹ لیول)، تفصیلی (ڈپلومہ لیول) یا اعلیٰ (ڈگری لیول) تعلیم حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ چند فوائد درج ذیل ہیں:
1: مزید الہیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے
2: مسیحی تنظیموں میں ملازمت کے لیے
3: مسیحی خدمت (کرسچن منسٹری) کے لیے
4: کلیسیائی خدمت (چرچ منسٹری) کے لیے
5: پادری ومبشرانہ خدمت کے لیے
مندرجہ بالاچند نکات ہیں جن میں *ABC* کی سند کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔
الفا بائبل کالج(ABC) ایک غیر فرقہ وار ادارہ ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کسی مخصوص فرقہ یا کلیسیا کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں بلکہ پروٹسٹنٹ عقیدہ (Protestant Faith) کو بنیاد بناتے ہوئے مسیح کے بدن کیلئے کام کرتے ہیں۔ تاہم مندرجہ ذیل رسولی عقیدہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے:
ہم ایمان رکھتے ہیں خدا قادرِ مُطلق باپ پر جو آسمان اور زمین کا خالق ہےاور اس کے اکلوتے بیٹے ہمارے خداوند یسوع مسیح پر جو روح القدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑا۔ کنواری مریم ے پیدا ہوا۔ پنطس پیلاطس کی حکومت میں دکھ اٹھایا، مصلوب ہوا، مرگیا، دفن ہوا اور عالم ارواح میں اترگیا۔ تیسرے دن مُردوں میں سے جی اٹھا۔ آسمان پر چڑھ گیا اور خُداقادرِمُطلق کی داہنی طرف بیٹھا ہے جہاں سے وہ زندوں اور مُردوں کی عدالت کرنے کو آئے گا۔ ہم ایمان رکھتے ہیں روح القدس پر، پاک کلیہ کلیسیا پر، مقدسوں کی رفاقت، گناہوں کی معافی ، جسم کے جی اٹھنے اور ہمیشہ کی زندگی پر۔ (آمین)
کیا الفا بائبل کالج (ABC) فی الحال براہ راست پادری کی تقرری نہیںں کرتا ہے البتہ بیچلر آف تھیولوجی سے فارغ التحصیل طلبہ کوعملی کلیسیائی خدمت(چرچ منسٹری) اور مسیحی خدمت (کرسچن منسٹری) عملی طور پر شروع کرنے میں معاونت پیش کرتا اور ہر ممکنہ مدد فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ پادری بننے کی نیت سے ABC میں داخلہ لیتے ہیں تو اس سے قبل یہ طے کرلیں کہ آپ نے کس کلیسیا یا فرقہ کا حصہ بننا ہے اور ان کے طے شدہ شرائط و ضوابط کو پہلے جان لیں۔ اگر کوئی فرقہ یا کلیسیا ABC کی سند کو تسلیم کرتا ہے تو آپ ضرور اس میں داخلہ لیں بصورت دیگر متعلقہ فرقہ و کلیسیا سے ان کے فراہم کردہ تعلیمی اداروں کی فہرست طلب کریں اور ان میں سے کسی ایک میں داخلہ لیں۔ تاہم اگر آپ آزادانہ خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ABC کی سند آپ کو اس کیلئے اہل قرار دیتی ہے۔
اے بی سی ایک آن لائن کالج ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سارا نظام خود کار تکنیک کے تحت کام کرتا ہے۔ کسی بھی قسم کی تکنیکی خرابی کیلئے کالج کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔
اے بی سی کا واٹس ایپ نمبر 00923054500058 ہے۔
الفا بائبل کالج (ABC) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ آپ اپنے ہدیہ جات کے ذریعے ادارے کی مدد کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے ہدیہ جات جیز کیش (Jazzcash) اور ایزی پیسہ (Easypaisa) کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ بنک کے ذریعے بھی اپنا ہدیہ جمع کرواسکتے ہیں۔ اپنے ہدیہ جات دینے کیلئے ادارے کے واٹس ایپ نمبر 03054500058 پر رابطہ کریں۔